Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں کشمیری مہاجرین کیلئے مختص پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کرپشن، تین افسران گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں کشمیری مہاجرین کیلئے مختص پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کرپشن، تین افسران گرفتار

چوہدری عابد محمودویب ڈیسک
چوہدری عابد محمود
ویب ڈیسک
3 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جہلم میں کشمیری پناہ گزینوں کے لیے مختص پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل و رجسٹریوں میں ملوث وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 3 افسران کو گرفتار کرلیا جبکہ محکمہ مال پنجاب کے ملوث افسران کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں کشمیر کالونی جی ٹی روڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے کے سنگین اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے تین اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی کی درخواست پر کی گئی، جنہوں نے اس سنگین معاملے کی نشاندہی کی۔

وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے افسران نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جہلم کے علاقہ راٹھیاں (کشمیر کالونی) میں کشمیری مہاجرین کے لیے مخصوص سرکاری زمین پر ناجائز قبضے اور غیر قانونی رجسٹریوں کے ذریعے مقامی افراد کو پلاٹ الاٹ کر دیے۔ ان اقدامات سے قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا۔ ایف آئی اے نے اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل اور ابتدائی الاٹمنٹ ڈیڈ کی خلاف ورزی پر مقدمہ نمبر 17/25 درج کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افسران میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر 2 ناصر حیات، ایڈمنسٹریٹو آفیسر 3 مقصود احمد اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر عبداللّٰہ خان شامل ہیں۔ ان افسران نے وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر پلاٹوں کی منتقلی اور رجسٹریشن کی، جو سراسر غیر قانونی اقدام تھا۔ انکوائری کے دوران یہ بھی ثابت ہوا کہ پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے بعض افسران نے بھی اس غیر قانونی عمل میں ملی بھگت کی، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی انکوائری نمبر 111/23 کے مطابق یہ اراضی صرف جموں و کشمیر کے مہاجرین کے لیے مختص تھی، جسے مخصوص شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر افراد کو فروخت کر دیا گیا۔ غیر قانونی رجسٹریشنز کا عمل سب رجسٹرار دینہ، ضلع جہلم کے دفتر کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

سماجی، رفاحی، فلاحی و صحافتی حلقوں نے اس سنگین مسئلے کو بے نقاب کرنے پر سید خلیل حسین کاظمی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور جلد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
34°C
Jhelum
clear sky
34° _ 34°
32%
2 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
38 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر مبینہ قبضوں کا انکشاف، سینکڑوں کنال تاحال واگزار نہ ہوسکی
3 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار
3 اکتوبر, 2026
جہلم: 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش سانحہ ہے، سید خلیل حسین کاظمی
3 اکتوبر, 2026
ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری، ستمبر میں 3173 افراد کو ریسکیو کیا
3 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری
3 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ عروج پر

13 اگست, 2024

پنجاب حکومت نے نصابی کتب اور یونیفارم کی مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی عائد کر دی

25 جنوری, 2026

ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

13 جون, 2025

جہلم میں جنسی درندوں نے 11 سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بھی وائرل کر دی، ملزمان گرفتار

2 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں