Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دوسری ملک گیر نیشنل کانفرنس ’’ہیلنگ دی ہیلرز‘‘ 19 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دوسری ملک گیر نیشنل کانفرنس ’’ہیلنگ دی ہیلرز‘‘ 19 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
16 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

اسلام آباد: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دوسری ملک گیر نیشنل کانفرنس ’’ہیلنگ دی ہیلرز‘‘ 19 ستمبر 2026 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں پاکستان بھر سے نامور ڈاکٹرز، پروفیسرز اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ و الفلاح فاؤنڈیشن کے پیٹرن اِن چیف امیر عبدالقدیر اعوان خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ ملک کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معروف پروفیسرز اور ڈاکٹرز بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

منتظمین کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود، ان کے ذہنی اور عملی بوجھ میں کمی اور معاشرے کی بہتری کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا ہے۔ کانفرنس میں پاکستان کی مختلف معتبر ڈاکٹرز تنظیمیں بھی شرکت کریں گی، جن میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب، پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب، پاکستان ایسوسی ایشن آف فیملی فزیشنز پنجاب، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اور مائنڈ آرگنائزیشن شامل ہیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے مطابق یہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی فلاحی تنظیم ہے، جس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں انسانیت کی بے لوث خدمت ہے۔ تنظیم کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوانؒ نے رکھی اور اسے 1991 میں رجسٹرڈ کرایا گیا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق یہ ادارہ سلسلہ عالیہ کی جانب سے 1960 کی دہائی سے جاری فلاحی سرگرمیوں کا تسلسل ہے۔

موجودہ دور میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان کی سرپرستی میں فلاحی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کے مطابق اس کی سرگرمیاں کسی سیاسی یا فرقہ وارانہ وابستگی کے بغیر خلقِ خدا کی خدمت کے جذبے کے تحت جاری ہیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر، ان کی عزتِ نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری اور پائیدار فلاحی، طبی، آفات اور ہنگامی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے تنظیم مختلف شعبوں میں فلاحی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے باقاعدگی سے مفت طبی کیمپ بھی منعقد کیے جاتے ہیں، جہاں مریضوں کا مفت معائنہ کرنے کے ساتھ ادویات فراہم کی جاتی ہیں اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیمیں طبی خدمات انجام دیتی ہیں۔

قدرتی آفات، خصوصاً سیلاب اور زلزلوں کے دوران بھی الفلاح فاؤنڈیشن امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہے۔ متاثرہ افراد کو خشک راشن، گرم کپڑے اور رہائش سے متعلق ضروری اشیا فراہم کرنے کے علاوہ آفت زدہ علاقوں میں گھروں کی بنیادی تعمیر میں بھی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

فاؤنڈیشن کے مطابق تعلیم و تربیت کے شعبے میں بھی مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں، جبکہ مستحق افراد کو عدالتی امور کے حوالے سے مفت رہنمائی فراہم کرنے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
46%
1 km/h
جمعرات
32 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

13 اگست, 2026

سوہاوہ میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

15 فروری, 2025

جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 بھکاری گرفتار

29 ستمبر, 2025

پاک فوج کے شہداء اور غازیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اوکاڑہ سے پیدل سفر شروع کرنے والا نوجوان سوہاوہ پہنچ گیا

15 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں