برسلز: یورپین یونین بلجیم اور لکسمبرگ میں سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے اپنی اسناد سفارت ایک تقریب میں لکسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک ہنری کو پیش کیں۔
اس موقع پر گفتگوکے دوران سفیر پاکستان نے اپنی قیادت کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ جواب میں ڈیوک آف لکسمبرگ نے بھی ایسی ہی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ برسلز میں تعینات ہونے والا سفیر یورپین یونین کے ساتھ ساتھ بلجیم اور لکسمبرگ کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات کو دیکھتا ہے۔