جہلم: سیکرٹری میونسپل کمیٹی جہلم کی مبینہ ملی بھگت سے نکاح رجسٹرار غیر مقامی افراد کے سونپے جانے کا انکشاف، ایک وارڈ میں چار چار نکاح رجسٹرار مقرر، جعلی اندارج کی منڈی لگ گئی، ڈی سی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری میونسپل کمیٹی جہلم کی ملی بھگت اور سب اچھا ہونے کے بعد جہلم کی متعدد وارڈز میں غیر مقامی افراد کو نکاح رجسٹردینے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھاری رقم کے عوض چند سیکرٹریز اس گھناونے فعل میں ملوث ہیں۔
کافی عرصہ سے ایک ہی وارڈ میں چار چار نکاح رجسٹرار مقرر کر دیے گئے ہیں جسکی وجہ سے مقامی نکاح رجسٹرار کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔
دوسری جانب متعدد نکاح رجسٹرار جعلی نکاح نامے رجسٹر کے حوالے سے بھی مارکیٹ میں کافی مقبول ہیں۔
مقامی نکاح رجسٹرار نے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے مطالبہ کیا کہ اس کا نوٹس لیں اور اس غیر قانونی فعل کے ذمہ دار سیکرٹریز اور نکاح رجسٹرار کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کڑا احتساب کیا جائے تاکہ حق داروں کا حق ہڑپ نہ ہوسکے۔


