پنڈدادنخان میں بارشیں رکنے کے بعد بھی نکاسی آب کے مسائل جوں کے توں، گلی محلوں سے پانی کی نکاسی نہ ہو سکی۔ نواحی گاؤں ساؤوال میں ہر طرف پانی ہی پانی، اہل علاقہ جنازہ لے کر مجبوراً بارش کے کھڑے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان مسلسل چار روز بارش کے بعد آج موسم تو صاف ہو گیا لیکن بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہو سکی۔
بنیادی مرکز صحت ساؤوال، گورنمنٹ پرائمری سکول، یونین کونسل ساؤوال میں کئی فٹ پانی جمع ہے، نکاسی آب نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامیہ محدود وسائل کے ساتھ نکاسی آب کے کاموں میں مصروف ہے جو ناکافی ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ساؤوال میں ضلعی انتظامیہ ہیوی مشینری بھیج کر نکاسی آب کے مسائل حل کروائے۔


