Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 14 اگست وطن سے تجدید عہد وفا کا دن ہے، مرکزی علماء کونسل جہلم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

14 اگست وطن سے تجدید عہد وفا کا دن ہے، مرکزی علماء کونسل جہلم

میثاقِ مکہ معاہدے کا خیرمقدم، یومِ آزادی پر تمام مدارس و دفاتر پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ حکیم قاری شبیر احمد عثمانی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس حکیم قاری شبیر احمد عثمانی کی زیرِ صدارت شمس پور جہلم میں منعقد ہوا، جس میں 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جمعہ کے خطبات میں میثاقِ مکہ کی اہمیت اور یومِ آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ 14 اگست کو ضلع بھر کے تمام مدارس اور دفاتر پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل اور عوام میں وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے جذبات کو فروغ دیا جا سکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ 14 اگست وطنِ عزیز سے محبت اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ پاکستان ایک ایسی مملکت ہے جس کے قیام اور استحکام کے لیے علماء کرام اور مسلمانوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔ ہر سال یومِ آزادی ان قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور وطن سے محبت کے جذبے کو مزید تقویت دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

علماء کرام نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے قومی یکجہتی اور ملی جذبے کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کے اسلامی تشخص کی حفاظت اور اسے برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج وطنِ عزیز کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جن کا مقابلہ سیاسی، مسلکی، لسانی اور گروہی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہو کر ایک قوم بن کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ قومی مفادات کو ذاتی اور گروہی مفادات پر ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اجلاس میں قومی پرچم لہرانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا اور اسے حب الوطنی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا گیا۔ علماء کرام نے کہا کہ قومی پرچم ہماری آزادی، قومی شناخت اور اتحاد کی علامت ہے، اس لیے یومِ آزادی کے موقع پر ہر پاکستانی کو وطن سے محبت کے اظہار کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر علماء کرام نے میثاقِ مکہ (پاک، سعودی، ترک) معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے محفوظ اور روشن مستقبل کی نوید قرار دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس معاہدے کو امتِ مسلمہ کے اتحاد، استحکام، ترقی اور امن کا ذریعہ بنائے۔

اجلاس میں مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے عہدیداران، تحصیل صدور اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی، جن میں حکیم قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد اشرف، قاری ابصار ایوب، مولانا زبیر الحسن، مولانا محمد مدثر، قاری عاصم عرفان، مولانا محمد عمران، قاری محمد ابراہیم منیر، حافظ مرتضیٰ تنویر، ملک محمد مبارک، ملک محمد مدثر، قاری محمد آصف، مولانا محمد عثمان، احتشام راٹھور اور شاکر علی بھٹی شامل تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: فٹ بال کلبز کا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری محمد طارق کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

13 اکتوبر, 2025

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا مریم نواز ہیلتھ کلینک جلو چک کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

13 دسمبر, 2025

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، لیکن اشیاء ضروریہ مہنگی کیوں؟

18 مئی, 2024

دینہ میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

16 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں