Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات، والدین میں خوف و تشویش
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات، والدین میں خوف و تشویش

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
5 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم سمیت پنجاب بھر میں کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی اطلاعات نے والدین اور شہری حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض واقعات میں انتہائی کم عمر بچوں سے لے کر 10، 12 سال تک کے بچے بھی مبینہ طور پر جنسی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں، جبکہ بعض کیسز میں زیادتی کے بعد بچوں کے قتل کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی اور مؤثر قانون سازی کی جائے، جس کے تحت ایسے مقدمات کی فوری اور تیز رفتار تفتیش، متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کو قانونی تحفظ اور قانون کے مطابق سخت سزا کو یقینی بنایا جائے۔

عوامی حلقوں نے تجویز دی ہے کہ بچوں سے متعلق مقدمات کی مؤثر پیروی کے لیے خصوصی عدالتیں اور ماہر تفتیشی یونٹس قائم کیے جائیں تاکہ حساس نوعیت کے مقدمات طویل عرصے تک زیرِ التوا نہ رہیں اور متاثرہ خاندانوں کو بروقت انصاف مل سکے۔

شہریوں کے مطابق سکولوں، مدارس، پارکوں اور بچوں کی آمدورفت والی دیگر جگہوں پر حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ایسے واقعات کی فوری رپورٹنگ کے لیے بھی مؤثر نظام قائم کیا جائے، بالخصوص ایسے افراد کے حوالے سے جو بچوں کو بہلا پھسلا کر اپنے قریب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بچوں کو ان کی عمر کے مطابق محفوظ اور غیر محفوظ رویوں، اجنبی افراد سے محتاط رہنے اور کسی بھی نامناسب رویے کی فوری اطلاع دینے کے حوالے سے اعتماد کے ساتھ آگاہ کریں تاکہ بچے کسی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں بروقت والدین یا کسی قابلِ اعتماد فرد کو آگاہ کر سکیں۔

شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے معاملے کو محض بیانات تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں اور حساس نوعیت کے ایسے مقدمات کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) جیسے ماہر تفتیشی اداروں کے ذریعے مؤثر انداز میں نمٹانے کے لیے مناسب حکمتِ عملی اختیار کی جائے، تاکہ بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام اور متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
66%
1 km/h
اتوار
31 °C
پیر
33 °C
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں اسلحے کی نوک پر دکاندار کو دھمکیاں دینے والے متعدد افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
17 اکتوبر, 2026
نور ویلفیئر سوسائٹی کا ماحول دوست اقدام، گرین پاکستان مہم کے تحت جہلم سپورٹس کمپلیکس میں پودوں کی تقسیم
17 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کی دو اہم کارروائیاں، اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار
17 اکتوبر, 2026
عالمی یوم خوراک پر جہلم میں آگاہی واک، محفوظ خوراک اور غذائی تحفظ کے فروغ کا عزم
17 اکتوبر, 2026
جہلم میں مہنگائی کا طوفان، پٹرولیم مصنوعات، سبزیاں، پھل، چکن اور دودھ دہی غریب اور سفید پوش طبقے کی پہنچ سے باہر
17 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: کچہری چوک کی خوبصورتی کے لیے عملی اقدام، ملک محمد صادق کی نگرانی میں صفائی اور شجرکاری کی تیاری شروع

9 فروری, 2026

سوہاوہ پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائر کیخلاف ایکشن، 3 ملزمان گرفتار

15 اگست, 2025

جہلم سمیت پنجاب بھر میں ویپ کی خریدو فروخت پر پابندی کا فیصلہ

4 جون, 2025

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سول ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

20 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں