Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پہلگام پر بھارت بے لگام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پہلگام پر بھارت بے لگام

محمد امجد بٹ
محمد امجد بٹ
24 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پہلگام کا واقعہ بظاہر ایک افسوسناک حملہ ہے، جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، لیکن اس واقعے سے کہیں زیادہ افسوسناک وہ ردعمل ہے جو بھارت کی جانب سے سامنے آیا۔ ایک طرف انسانی جانوں کے ضیاع پر ماتم ہونا چاہیے تھا، دوسری جانب دہلی نے ایک بار پھر اپنی "سدا بہار چال” چلی: انگلی پاکستان کی جانب!

بھارت کا جنگی جنون، سفارتی غیر سنجیدگی اور فالس فلیگ کا پرانا وتیرہ، ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا۔ پہلگام میں حملے کے 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ دہلی میں "وار روم” فعال ہو گیا۔ بغیر کسی تحقیق، شواہد اور فیکچوئل بریفنگ کے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرا دیا گیا۔ وہی گھسا پٹا اسکرپٹ: دہشت گرد پاکستان سے آئے، سرحد پار کی، اور حملہ کر دیا!

کیا یہ سوال نہیں اٹھتا کہ مقبوضہ کشمیر جیسے سخت سیکیورٹی زدہ علاقے میں غیر ریاستی عناصر اس قدر آسانی سے حملہ کر کے نکل کیسے جاتے ہیں؟ اگر بھارتی افواج کی موجودگی کے باوجود ایسے واقعات ہوتے ہیں، تو ذمہ داری کس کی ہے؟ اور اگر یہ سب ایک "اندرونی کھیل” ہے، جیسا کہ ماضی کی کئی مثالیں ثابت کر چکی ہیں، تو پھر اس کا حساب کون دے گا؟

یہ محض اتفاق نہیں کہ ہر بار عالمی برادری کی نظریں بھارت پر ہوں، کوئی اہم غیر ملکی دورہ متوقع ہو، یا سفارتی ناکامی دہلی کے دروازے پر ہو، عین اسی وقت ایک ’’حملہ‘‘ ہو جاتا ہے، جس کا مقصد واضح ہوتا ہے . پاکستان کو بدنام کرنا، اور اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا۔

چاہے وہ 2000 میں بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے دوران سکھوں کا قتل عام ہو، یا 2019 کا پلوامہ واقعہ . بھارت کا ریکارڈ جھوٹ، ڈرامے اور الزام تراشی سے بھرا پڑا ہے۔ پہلگام کا واقعہ بھی اسی ’’سیاسی ہتھکنڈے‘‘ کا حصہ لگتا ہے۔

اب بھارت نے نہ صرف سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، بلکہ پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ سفارتی عملے میں کمی، سرحدی سختیاں، اور جنگی بیانات — یہ سب کیا ظاہر کرتے ہیں؟ ایک ذہنی بوکھلاہٹ، ایک کھلی اشتعال انگیزی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا درست ہے کہ پاکستان اب کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوزیشن میں ہے۔ بھارت کو ابھینندن یاد ہے، اور اگر اُس کی یادداشت کمزور پڑ گئی ہو تو ہم اسے پھر سے یاد دلا سکتے ہیں .بڑے دھماکے کے ساتھ۔

پہلگام پر بھارت کا ردعمل نہ صرف غیر ذمے دارانہ ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ عالمی برادری کو اس "فالس فلیگ تھیٹر” کا تماشائی بننے کے بجائے، اس کا نقاب اتارنا ہوگا۔

پاکستان کی پوزیشن واضح ہے: ہم نہ صرف دہشت گردی کا شکار رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر اس کے خلاف موثر جنگ بھی لڑی ہے۔ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ جنگی بیانیے اور سازشوں سے وہ دنیا کو گمراہ کر لے گا، تو یہ اس کی تاریخی غلط فہمی ہے۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
69%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
28 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کے شہریوں کا خواب، حکومت کی بے حسی

25 جولائی, 2024

شہباز ہنجرا ۔۔ اصل ہیرو، فیصلے وہ جو تاریخ بن گئے

6 جنوری, 2026

خواتین کی ہراسمنٹ، ذمہ دار سوسائٹی؟

8 نومبر, 2024

شہرِ شہداء ” جہلم ” کےعوام کی دشمن کو للکار

30 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں