جہلم: دوگروپوں میں فائرنگ اور گرفتاریوں کی خبر لگانے پر جہلم پریس کلب کے سابق صدر محمد شہباز بٹ کو فیملی سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں، صحافی برداری نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چوہدری وقار گجر اور کامران عرف کامی بٹ گروپ کے مابین چھمالہ میں فائرنگ کے تبادلہ اور سیشن کورٹ سے درجنوں افراد کی گرفتاری کی خبر لگائی تھی جس پر کامی بٹ گروپ کے چند حما تیوں نے محمد شہباز بٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔
محمد شہباز بٹ بیرون ملک مقیم ہیں نامعلوم افراد نے انکے وٹس ایپ نمبر پر برطانیہ کے نمبر سے کالز کرکے دھمکیاں دیں پھر میسج کرکے بچوں سمیت آگ لگا کر جلانے کی دھمکیاں دیں،اس سے قبل بھی سینئر صحافی محمد شہباز بٹ پر متعدد بار قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔
صحافی برداری نے اس واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔


