Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کھیوڑہ پوسٹ آفس کی خستہ حال عمارت خطرناک قرار، مرکزی شیڈ گرنے کے بعد بڑے حادثے کا خدشہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کھیوڑہ پوسٹ آفس کی خستہ حال عمارت خطرناک قرار، مرکزی شیڈ گرنے کے بعد بڑے حادثے کا خدشہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

کھیوڑہ: قدیم سیاحتی شہر کھیوڑہ میں قائم پاکستان پوسٹ آفس کی خستہ حال عمارت حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد مزید خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہے۔ عمارت کا مرکزی شیڈ گرنے کے بعد کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ شہریوں اور ملازمین نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں کھیوڑہ پوسٹ آفس کی بوسیدہ عمارت کے حوالے سے متعدد بار متعلقہ محکمانہ حکام کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔ سوشل اور پرنٹ میڈیا پر بھی اس عمارت کی خستہ حالی کو اجاگر کیا گیا، تاہم محکمانہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

حالیہ بارشوں کے دوران عمارت کا مرکزی شیڈ زمین بوس ہو گیا جبکہ دیواروں، چھتوں اور اندرونی حصوں میں مزید دراڑیں پڑنے سے عمارت کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی سڑک کی تعمیر کے بعد پوسٹ آفس کی عمارت سڑک کی سطح سے تقریباً ایک فٹ نیچے ہو گئی ہے، جس کے باعث بارش کا پانی عمارت کے اندر اور اطراف میں جمع ہو کر تالاب کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

مستقل بنیادوں پر پانی کھڑا رہنے سے عمارت کی بنیادیں کمزور ہوتی جا رہی ہیں، جس سے پوری عمارت کے منہدم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت نہ صرف بیرونی طور پر بلکہ اندرونی سطح پر بھی روزانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور چھتوں و دیواروں سے مٹی اور ملبہ گرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

اس خطرناک صورتحال کے باوجود پانچ سے چھ افراد پر مشتمل عملہ روزانہ اسی عمارت میں فرائض انجام دے رہا ہے جبکہ درجنوں شہری بھی روزمرہ ڈاک اور دیگر امور کے سلسلے میں یہاں آتے ہیں، جس سے کسی بھی وقت انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

شہریوں اور سماجی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال نہ تو عمارت کو خالی کروایا گیا ہے اور نہ ہی عملے کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر برائے مواصلات، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر کھیوڑہ پوسٹ آفس کی خطرناک عمارت کو خالی کروایا جائے، عملے کو عارضی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے اور نئی عمارت کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جائے تاکہ کسی ممکنہ سانحے سے قبل مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
°C

تازہ ترین

جہلم: علماء کی توہین کسی صورت قبول نہیں، فواد چوہدری معافی مانگیں۔ قاری خالق داد عثمان
4 جون, 2026
اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا پیرا فورس کے ہمراہ فروٹ منڈی کا دورہ؛ قیمتوں، صفائی اور تجاوزات کا جائزہ لیا
4 جون, 2026
پنڈدادنخان میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار
4 جون, 2026
محرم الحرام کے دوران ضلع جہلم میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم
4 جون, 2026
ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں فری میڈیکل کیمپ، 160 قیدیوں کا طبی معائنہ، مفت ادویات فراہم کی گئیں
4 جون, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محکمہ ایکسائز کا دینہ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن، متعدد موٹرسائیکل اور رکشے تھانے بند

31 اکتوبر, 2024

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جہلم میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

14 ستمبر, 2024

ایک تو گرمی اوپر سے لوڈ شیڈنگ، اساتذہ کا سکولوں کے اوقات کار میں کمی کا مطالبہ

13 مئی, 2024

جہلم میں پولیس اہلکار کی اپنی بیوی کی دوست سے مبینہ زیادتی

21 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں