Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مسلم لیگ (ن) عجمان کی طرف سے نو منتخب اراکین کے اعزاز میں استقبالیہ
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مسلم لیگ (ن) عجمان کی طرف سے نو منتخب اراکین کے اعزاز میں استقبالیہ

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 20 اکتوبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

دبئی: پاکستان مسلم لیگ (ن) عجمان کی طرف سے نو منتخب اراکین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس کا اہتمام مسلم لیگ (ن) عجمان کے چیئرمین چوہدری عارف عامر منہاس، صدرچوہدری شہبازغفاراور جنرل سیکرٹری غلام صدیق اعوان نے کیا تھا۔

استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ (ن) عجمان کے چوہدری عارف عامر منہاس، چوہدری شہباز غفار، غلام صدیق اعوان، سنیر نائب صدر ریحان جاوید گل، انفارمیشن سیکرٹری میاں عماد الدین، نائب صدر رشید اکبر، محمد اکرم، شاہ نواز، جاوید عباسی، بیرسٹر نوبہارعلی، ممبران حافظ اکرام، جاوید اقبال، منیر کریم، امتیازعلی اور روحیل قدوس شامل تھے۔

دیگر مہمانوں میں مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے چیئرمین غلام مصطفیٰ مغل، صدر محمد غوث قادری، جنرل سیکرٹری راجہ ابو بکر آفندی، خواجہ عبدالوحید پا ل، عامر سہیل گھمن، ملک شہزاد یونس، غلام عباس بھٹی، محمد جاوید، چودھری خالد بشیر، فیصل الطاف، بشیر محمود، ملک رشید اعوان، چودھری راشد فاروق، چودھری عبدالغفار، صغیر احمد چودھری، میاں غلام محی الدین، معظم خان، خرم رشید اور دیگر بہت سے پارٹی ورکرز موجود تھے۔

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) عجمان کے نو منتخب یونٹ نے اپنے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سے بڑھ کے آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کریں گے، اپنے قائد محمد نواز شریف کے بیانئے کو آگے بڑھاتے ہوئے (ن) لیگ کی ممبرشپ اور ووٹ بینک میں اضافہ کریں گے۔

دیگر قائدین مسلم لیگ (ن) نے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) عجمان کی نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دی اور مزید کام کرنے کے عزم کو سراہا۔ قائدین نے کہا کہ آنے والا وقت پھر مسلم لیگ (ن) کا ہے، ہمارے قائد نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے، ملک میں ترقی کا سنہری دور پھر آئے گا اور پاکستانی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔

لیگی قائدین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات میں متحد اور ایک پیج پر ہے، ہم اپنے قائد محمد نواز شریف کے سنگ سنگ ہیں اور ن لیگ کی قومی و ملکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

تقریب کے آخر میں مسلم لیگ (ن) عجمان کے چیئرمین چوہدری عارف عامر منہاس، صدرچوہدری شہبازغفاراور جنرل سیکرٹری غلام صدیق اعوان نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی اور کام کی بندش کے خلاف کھیوڑہ میں احتجاج
8 دسمبر, 2023
اجنبیوں سے دوستانہ گفتگو ذاتی فلاح کے لیے مفید قرار
8 دسمبر, 2023
جماعت اسلامی سارا سال عوام کے درمیان موجود رہتی ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود، سید ضیاء اللہ بخاری
8 دسمبر, 2023
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
8 دسمبر, 2023
دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر کار کھائی میں جا گری، لیڈی ہیلتھ ورکر شدید زخمی
8 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

منتخب حکومت کو اقتدار منتقل ہونے پر ہی پاکستان بحران سے نکل سکتا ہے، امجد ملک

8 دسمبر, 2023

یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے، میاں منیر ہانس

8 دسمبر, 2023

میاں نواز شریف کی بریت جمہورت کی فتح ہے، رہنما ن لیگ ہالینڈ

8 دسمبر, 2023

اسکاٹ لینڈ: مجاہد اسلام کی اہلیہ صبینہ اسلام آتشزدگی سے جاں بحق

8 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں