جہلم: خصوصی بچوں کی تمام تر ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کا فرض تاکہ وہ بغیر کسی محتاجی کے معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے قوت سماعت و بصارت سے محروم اور دیگر جسمانی معذوری کے شکار بچوں کے سرکاری ادارے کے دورے کے دوران کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ کے ہمراہ 88 بچے بچیوں کو آلہ سماعت، 129 بچوں کو ہائی جینک کٹس، 12 بچوں کو بیساکھی اور ایک بچے کو ویل چیئر تحفہ دی۔
ڈپٹی کمشنر خصوصی بچوں سے گھل مل گئے اور ان سے تعلیمی و تربیتی نصاب اور انسٹی ٹیوٹ میں دستیاب سہولتوں بارے پوچھا۔
اسپیشل بچوں کے ادارے میں منعقدہ تقریب میں تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے اسپیشل بچوں اور اساتذہ نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسپیشل بچوں کی ضروریات پوری کرنے پر اظہار تشکر کیا۔


