جہلم شہر کا اعزاز، مصنف اور ماہر تعلیم محمد برہان الحق جلالی کو ادبی ایوارڈ اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان لٹریری فورم کے زیر اہتمام ادبی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جہلم سے تعلق رکھنے والے پانچ کتب کے مصنف ماہر تعلیم محمد برہان الحق جلالی کو ادبی ایوارڈ اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔
گزشتہ روز ہیلٹن سٹی پیرس روڈ میں پاکستان لٹریری فورم جس کا قیام حال ہی میں باضابطہ طور ہوا ہے۔ اس سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دیتے ہوئے مختلف ریسرچ آرٹیکلز مضامین کالم مقالے لکھے اور شاعری،افسانہ ،ناول اور اسلامی ادب کو کتابی شکل دی کو ایوارڈز اور اسناد دی گئیں۔
اسی طرح جہلم سے تعلق رکھنے والے پانچ کتب کے مصنف عرصہ سولہ سال سے درس وتدریس سے منسلک محمد برہان الحق کو بھی ایوارڈ و سند سے نوازا گیا، یہ جہلم شہر کے لیے اعزاز ہے۔
یاد رہے کہ اسی سال مذکورہ مصنف کو چار ایوارڈز اور ایک میڈل و اسناد سے نوازا گیا۔


