Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: انمول ہیرا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

انمول ہیرا

احسن وحید
احسن وحید
22 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اپنے 22 سالہ صحافتی کیرئیر میں پہلی بار ایسا ہوا کہ جب بھی لکھنے کو بیٹھا الفاظ نے ساتھ نہیں دیا، چند دن پہلے سوہاوہ شہر کی اچانک پاکستان بھر میں ایسی دھوم مچی کہ آنکھیں دھنگ رہ گئیں۔ متعدد بار قلم اٹھا کر لکھنے کی کوشش کی لیکن ہر بار نئی پوسٹ نے میرے لکھے کو بے معنی کر دیا ۔ ان دو تین ہفتوں میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا جس میں کوئی نئی پوسٹ نہ لگتی ہو اور ہر پوسٹ پہلے کے مقابلے میں اس ایونٹ کے پیچھے چھپے چہروں کی محنت اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں کی محبت کو نہ بڑھاتی ہو ۔

راقم اپنی پوری تحریر نام نہ بھی لکھے پھر بھی بچہ بچہ جان جائے گا کہ تحریر کس ایونٹ اور کن شخصیات کے متعلق ہے ۔ قارئین اکرام جیسا کہ میں نے پہلے لکھا کہ اپنے صحافتی کیرئیر میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ لکھنے بیٹھا ہوں تو الفاظ بے معنی سے لگنے لگے ہیں۔ لکھنے لگتا ہوں کہ سوہاوہ پریمئر لیگ جس کی دھوم پورے پاکستان میں مچی ہوئی ہے تو یہ کوئی ایسی انوکھی بات نہیں لگتی کہ جس کا کسی کو علم نہ ہو۔

اگر یہ لکھوں کہ کسی نے دیکھنا ہو کہ دوستی کیا ہوتی ہے، اتحاد کیا ہوتا ہے، کمانڈ کیا ہوتی ہے، کھیل کیا ہوتا ہے، کرکٹ کیا ہوتی ہے، یارانہ کیا ہوتا ہے، انتظامات کیا ہوتے ہیں، مہمان نوازی کیا ہوتی ہے، عزت دینا کیا ہوتا ہے تو ان سب باتوں کا جواب صرف اور صرف ایک شخصیت میں نظر آئے گا۔

جس نے ثابت کر دیا کہ دوست کیا ہوتا ہے جس نے ثابت کیا کہ کمانڈ کرنا کس کو کہتے ہیں جس نے ثابت کیا کہ ٹیم ورک کیا ہوتا ہے جس نے سوہاوہ پرئمیر لیگ کی دھوم پاکستان بھر میں مچا کر بتا دیا کہ اگر آپ کے یار مخلص ہوں آپ کی کرکٹ سے محبت ہو آپ کرکٹ کو کھیل سمجھ کر میدان سجائیں تو وہ شخصیت سب کی زبان پر ایک ہی نام کے ساتھ ابھرتی ہے محمد فاروق بٹ جن کے گلدستے میں یٰسین چوہدری جیسے بہترین دوست شامل ہیں، جن کے گلدستے میں ایسے ایسے نایاب پھول ہیں کہ جنہوں نے اپنی ذات سے ہٹ کر صرف اور صرف کرکٹ کا دیوانہ ہونے کا ثبوت دیا۔

جنہوں نے ایک دوسرے کی عزت کو اپنی عزت سمجھا جنہوں نے ایونٹ کو نہ صرف کامیاب بلکہ اس ایونٹ میں اصل کرکٹ دکھانے کے لیے بھی دن رات ایک کیا۔پاکستان بھر سے تمام بہترین کھلاڑیوں کو سوہاوہ جیسے پسماندہ شہر میں جمع کیا گراؤنڈ کو ایسے سجایا کہ اس کی ویڈیو نے پورے پاکستان میں دھوم مچا دی ہر کوئی یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ لگن شوق جذبے کے آگے وسائل کچھ معنی نہیں رکھتے۔

اس ایونٹ کے متعلق اب تک سینکڑوں پوسٹیں ہو چکی ہیں جس میں ایونٹ منتظمین کے نام ان کے ذمے لگائی جانے والی ڈیوٹیز اور ہر شخص کے کردار پر الگ الگ تحریر ہو چکا ہے۔ میری فیس بک وال سمیت واٹس ایپ گروپس میں فاروق بٹ کے خوبصورت گلدستے کے ہر ہر پھول کے متعلق لکھا ہوا موجود ہے۔

تحریر کا مقصد سوہاوہ پرئمیر لیگ سیزن 2 کے کامیاب انعقاد پر فاروق بٹ اور ان کی تمام ٹیم ہر ایک ایک شخص کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اہلیان تحصیل سوہاوہ کو خراج تحسین پیش کرنا تھا اور آخر میں اس بات پر اقرار کرنا کہ اتنا بڑا ایونٹ ہونے کے باوجود ہم تحصیل بھر کے صحافی اس کو اپنے نیشنل چینلز پر نہ لا سکے ہم ناکام رہے۔ میں نے نہ صحافت کا حق ادا کیا اور نہ اس شہر کے باسی ہونے کا کیونکہ یہ مجھ پر فرض تھا کہ میں اس ایونٹ کی کامیابی پر اپنے طور پر ضرور کوریج کرتا۔

بہرحال یہ ایونٹ کسی احسن وحید کی کوریج کا محتاج نہ تھا، اس ایونٹ نے خود اپنی کامیابی کو کامیابی سے ثابت کیا۔ آخر میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک فاروق بٹ ان کے دوستوں عزیزوں شاگردوں کی اس کرکٹ محبت کو سلامت رکھے۔ گراؤنڈ آباد کرنے اور ہسپتال ویران رکھنے کے لیے جو جدو جہد یہ کر رہے ہیں اللہ پاک ان کو اس کا اجر عطاء کرے ۔آمین

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ میں شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والے 3 ملزمان گرفتار، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد

10 نومبر, 2024

مردان حق (صوفیاء کی خدمات)

31 اکتوبر, 2023

سوہاوہ میں 42 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

29 جولائی, 2024

سوہاوہ میں نایاب اڑیال کا غیر قانونی شکار کرنے والا شکاری گرفتار، ساتھی فرار

25 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں