Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث "سعدی گینگ” کے 2 کارندے گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث "سعدی گینگ” کے 2 کارندے گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث "سعدی گینگ” کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث سعدی گینگ کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 26 ہزار روپے نقدی، ایک موبائل فون، پرس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے ہیں۔ برآمد شدہ سامان کو قبضہ پولیس میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے ڈکیتی کی دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس کو توقع ہے کہ دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے اور گینگ کے دیگر ساتھیوں تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مکمل تفتیش کے بعد انہیں چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے جہلم پولیس پوری طرح متحرک ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے جرائم کی بیخ کنی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
71%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عید الاضحی پر صفائی، سکیورٹی اور دیگر انتظامی معاملات بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

15 مئی, 2024

پنڈدادنخان: ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 27 ویں برسی، پولیس کی سلامی اور فاتحہ خوانی

6 مئی, 2024

گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر کا اعلان

25 مارچ, 2025

جہلم میں سود کا مکروہ دھندہ عروج پر، درجنوں خاندان بربادی کے دہانے پر پہنچ گئے

6 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں