جہلم: ڈی پی او آفس جہلم میں جہلم پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور سینئر پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو تقرری کا لیٹر دیا اور مبارکباد دی۔
نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں میں پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ محمد امیر حمزہ، سینئر پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ حسیب طاہر اور سینئر پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ احمد عظمت کمال شامل ہیں۔
پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ محمد امیر حمزہ، سینیئر پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ حسیب طاہر اور سینیئر پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ احمد عظمت کمال شامل ہیں،
اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں اور اپنی صلاحیتیں شہریوں کی خدمت کےلئے صرف کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ pic.twitter.com/rTFMTd7ybU
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) November 13, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھاکہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں اور اپنی صلاحیتیں شہریوں کی خدمت کےلئے صرف کریں۔