دینہ: نواحی علاقہ ڈھوک پڈھال کی معروف شخصیت چوہدری امجد محمود کے صاحبزادے، چوہدری شاہد جٹ ، چوہدری ارشد جٹ کا بھتیجا چوہدری عتیق امجد کی شادی کی تقریب بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔ شادی میں دوستوں نے خوب بھنگڑے ڈالے ، دعوت ولیمہ کی تقریب ڈھوک پڈھال میں منعقد ہوئی۔
ولیمہ کی تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ، سابق ایم این اے چوہدری وجاہت حسین ، چوہدری موسیٰ الٰہی ، سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، توصیف امجد ، قدیر خان ، چوہدری مظہر ، چوہدری انصر ، چوہدری قیصر کھوکھا ، رضوان سیٹھی ، نعیم خان ، افضال خان ، محمد پرویز ، شاہ زیب ، چوہدری محمد افضل سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے چوہدری امجد محمود کو ان کے صاحبزادے چوہدری عتیق امجد کی شادی پر ڈھیروں مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


