Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: صبح نو سکول میں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

صبح نو سکول میں

سید توقیر آصف شاہ
سید توقیر آصف شاہ
24 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

صوبہ پنجاب میں محکمہ تعلیم سالوں سے تجربات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور اس میں نئے نئے تجربات اور اصلاحات آئے دن دیکھنے میں آئے ہیں ۔ گزشتہ روز صبح نو سکول کے نام سے حکومت پنجاب کی طرف سے ایک احسن اقدام دیکھنے میں آیا ۔ اگرچہ یہ خوش آئند قدم ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ معیار تعلیم کو بہتر بنایا جائے اور پہلے سے موجود سرکاری سکولز ، کا لجز کی حالت زار کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔

حالیہ سروے کے مطابق پنجاب کے متعدد ہائی سکولز اور کالجز میں سٹاف کی50 فیصد کمی ہے۔ نیز فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اس ضمن میں کچھ ایسے ادارے بھی دیکھنے میں آئے جو اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کی مہربانی سے چل رہے ہیں اور اپنی جملہ ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔کئی تعلیمی اداروں میں تو عملے کو تنخواہیں کتنے مہینوں کے بعد ملتی ہیں، ایسے حالات میں ایک استاد کس طرح یکسوئی اور دلجمعی کا ثبوت دے سکتا ہے۔ نتیجتاً طالب علم عدم توجہی کا شکار ہو رہے ہیں جس کا جیتا جاگتا ثبوت نہم کا حالیہ بورڈ کا رزلٹ ہے جو یقیناً اہل فکر کے لئے لمحہ فکر یہ ہے۔

اس ضمن میں ضروری ہے کہ کہنہ مشق اساتذہ بھرتی کئے جائیں۔ یورپی ممالک میں سب سے کڑا امتحان ٹیچرز کا ہوتا ہے۔ پاکستان میں خصوصاً پنجاب میں زیادہ تر آبادی دیہات میں رہتی ہے۔ زیادہ تر دیہات شہری آبادی سے زیادہ دور ہونے کی وجہ سے بیشتر بچے زیور تعلیم سے محروم رہتے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے دیہاتی علاقوں میں قابل اساتذہ تعینات کئے جائیں اور انہیں خاطر خواہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ملک کی اکثریت آبادی کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت پنجاب نے آفٹر نون سکولز بھی کھولے۔ انہیں بھی منظم اور زیادہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح فنی تعلیم جس کی زندگی کے تمام شعبہ ہائے جات میں ضرورت ہے کو بھی مزید بہتر بنانے اور سہولیات سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس ضمن میں ہنرمند اساتذہ کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی سی ہے۔ ہمارے ملک میں استاد طبقہ کئی مسائل سے دو چار ہے ۔ جو ان کی اپنی شعبے میں توجہ کو متاثر کرتا ہے۔ آئے دن اساتذہ کو مختلف قسم کی ڈیوٹیز میں مصروف کر دیا جاتا ہے۔ مثلاً مردم شماری، رمضان بازاروں میں ڈیوٹیاں، سیلاب یا ملکی مسائل کے دوران ڈیوٹیاں، الیکشن اور بورڈ کے امتحانات میں ڈیوٹیاں، جن کی وجہ سے اساتدہ اصلی مقصد سے ہٹتے چلے جا رہے ہیں، ان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے معیار تعلیم بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔

اس ضمن میں سیاسی دباؤ بھی اساتدہ میں ذہنی انتشار کا سبب بنتا ہے۔ قصہ مختصر یہ کہ اگر ہم من حیث القوم اپنے ملک میں انقلاب لانا چاہتے ہیں اور ایسے ہنر مند اور تعلیم یافتہ افراد کو تیار کرنا چاہتے ہیں جو حقیقتاً مستقبل میں پاکستان کو تابناک ماحول دے سکیں اور موجودہ بھنور سے قوم کو نکال سکیں تو ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو صحت مند بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا۔ اساتذہ اور طلباء کو ایسا صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہو گا جس میں رہ کر وہ حصول تعلیم کے لیے صحیح معنوں میں کوشوں ہو سکیں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
69%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
28 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کی سیاسی تاریخ اور 24 نومبر کا امتحان

20 نومبر, 2024

ناجائز تجاوزات اور غریب عوام

24 جنوری, 2025

غزہ اور ہم

10 جون, 2025

عبدالباسط مجاہد ۔۔ باوقار صحافی، ایک مضبوط انسان

10 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں