جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے نمازِ جمعہ کے بعد جامع مسجد المسلمین، تھانہ کالا گجراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مختلف مسائل پیش کیے، جن پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے اور بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر جیسے منشیات فروش، غیر قانونی کاروبار یا سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
ڈی پی او جہلم نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے تاکہ شہریوں کو تیز ترین انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں پولیس میں خدمت مراکز، پولیس تحفظ مراکز، میثاق مراکز، مصالحتی کونسلز اور تھانہ جات کی اپ گریڈیشن جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں 24/7 سہولیات دستیاب ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بلا جھجک کھلی کچہریوں میں آئیں اور اپنے مسائل پیش کریں تاکہ انہیں فوری اور موثر حل فراہم کیا جا سکے۔


