Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: رمضان سہولت بازار میں شہریوں کو تمام اشیاء کی فراہمی ارزاں نرخوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

رمضان سہولت بازار میں شہریوں کو تمام اشیاء کی فراہمی ارزاں نرخوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
8 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ رمضان سہولت بازار میں شہریوں کو تمام اشیاء کی فراہمی ارزاں نرخوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ فراہم کی جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف کاؤنٹرز پر جا کر اشیاء کے نرخ اور معیار کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں آنے والے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک خصوصی شکایتی سیل بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں کسی بھی چیز کی عدم دستیابی، زائد قیمت وصولی یا ناقص معیار کی صورت میں شکایت درج کروائی جا سکتی ہے جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خریداری کے لیے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے سہولت بازار میں فراہم کی جانے والی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے حوالے سے رائے لی۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو مسلسل مانیٹر کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا

11 مارچ, 2024

جہلم: غیر قانونی گیس ریفلنگ اور پٹرول فروخت کا خطرناک دھندہ عروج پر، سول ڈیفنس بے بس

20 جنوری, 2025

جہلم: بھارتی جارحیت کے بعد ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہائی الرٹ، شہریوں کے تحفظ کیلئے موک ایکسرسائز

8 مئی, 2025

جہلم میں مصنوعی مہنگائی نے پنجے گاڑھ لیے، دیہاڑی دار طبقہ خود ساختہ مہنگائی سے بے حال

17 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں