سوہاوہ: راجہ اویس خالد نے کہا کہ حلقہ این اے 60 جہلم ون سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما بلال اظہر کیانی کا ایم این اے منتخب ہونا علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے نیک شگون ہے۔
سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب راجہ محمد اویس خالد نے یونین کونسل پیل بنے خان سے آئے وفد سے ملاقات میں کہا کہ بلال اظہر کیانی پڑھے لکھے آدمی ہیں۔ وہ دینہ اور سوہاوہ کے گیس اور پانی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اس پر بلال اظہر کیانی نے اپنی ورکنگ شروع کر دی ہے۔
راجہ اویس خالد سے ملاقات کرنے والے وفد میں سابق چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان چوہدری محمد یوسف، ملک ظہور، عمر غوری، چوہدری بابر، راجہ رضوان جانی، ماسٹر پرویز اور دیگر افراد شامل تھے۔
نمائندہ وفد نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر بلال اظہر کیانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


