Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، ملاوٹ شدہ دودھ تلف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، ملاوٹ شدہ دودھ تلف

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں شدت لاتے ہوئے ضلع بھر میں بڑی چھاپہ مار مہم چلائی۔ اس دوران ٹیموں نے مجموعی طور پر 73 مقامات کا معائنہ کیا اور معیار پر سمجھوتہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق روہتاس روڈ جہلم پر واقع ایک ملک شاپ میں سنگین خلاف ورزی کی نشاندہی پر مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ ایک فوڈ پوائنٹ کو پروڈکشن بند کرنے کا حکم (EPO) جاری کیا گیا۔ ٹیموں نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے 350 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کر دیا۔ اس کے علاوہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 3 دکانداروں پر 22,000 روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور 34 مقامات کو صفائی، ستھرائی اور معیار بہتر بنانے کے لیے اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دودھ اور دیگر اشیاء خوردونوش کے نمونے حاصل کرے تاکہ خالص اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ایسے اقدامات کا مقصد عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف واضح پیغام دینا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
34%
4 m/s
اتوار
23 °C
پیر
26 °C
منگل
27 °C
بدھ
29 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا، بلال اظہر کیانی
15 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا رات گئے اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا
15 نومبر, 2026
جہلم: ایل پی جی گیس کی قیمتیں بے قابو، سرکاری نرخ 3296 روپے جبکہ گھریلو سلنڈر6700 روپے تک فروخت ہونے لگا
15 نومبر, 2026
پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کے لیے اسپیکر ملک احمد خان کا چانس ہے، فواد چوہدری
15 نومبر, 2026
جہلم: مہنگائی سے شہریوں کے ساتھ سبزی و فروٹ فروش دکاندار بھی پریشان
15 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بجلی کا بل صفر کرنے کیلئے کتنا بڑا سولر سسٹم درکار اور متبادل کیا ہے

6 مئی, 2024

سگھرپور کشتی حادثہ؛ حفاظتی اقدامات مکمل ہونے کے بعد دریائے جہلم میں سگھر پور پتن سے کشتیاں بحال

14 جون, 2024

پنڈدادنخان: لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتار

26 مارچ, 2024

جہلم میں تجاوزات مافیا سرگرم، شہر کی سڑکیں سکڑ گئیں، انتظامیہ خاموش

19 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں