سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی بدفعلی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم فرخ کو گرفتار کیا۔ ملزم فرخ سال 2023 سے اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں سوہاوہ پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم فرخ گرفتاری سے بچنے کے لیے وقوعہ کے بعد سندھ فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اسے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اپنے بیان میں کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور خواتین و بچوں کے خلاف زیادتی جیسے سنگین جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔


