جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حسنین ،نبیل اور محمد اسلم پرویز کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد اسلم پرویز سے 1 کلو 220 گرام چرس اور ملزم حسنین سے 20 لیٹر اور ملزم نبیل سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد امتیاز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔


