Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سارہ شریف کے جسم پر 25 مقامات پر فریکچرز پائے گئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سارہ شریف کے جسم پر 25 مقامات پر فریکچرز پائے گئے

انڈیپنڈنٹ اردو
انڈیپنڈنٹ اردو
21 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
17 اکتوبر، 2024 کو سرے پولیس کی فراہم کردہ سارہ کی تصویر (اے ایف پی/سرے پولیس)
شیئر کریں

برطانوی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ سارہ شریف کے جسم کے مختلف حصوں پر 25 فریکچرز پائے گئے جن کی وضاحت نہیں کی گئی جبکہ ان کی گردن پر ’غیر معمولی‘ زخم پایا گیا، جو کہ ریڈیالوجسٹ نے کسی بچے کے جسم پر کبھی نہیں دیکھا۔

ہڈیوں کے سکین نے انکشاف کیا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی 10 مقامات پر ٹوٹی ہوئی تھی اور ان کی دائیں کلائی، بائیں اور دائیں کندھے کی ہڈی، ریڑھ کی ہڈی، پسلیوں، کہنی اور ہاتھوں پر بھی فریکچرز پائے گئے۔

پروفیسر اوون آرتھرز، جنہوں نے 10 سالہ بچی کے جسم کا معائنہ کیا، نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سب سے زیادہ امکان ہے کہ یہ چوٹیں ’ہفتوں کے دوران بار بار ہونے والے جسمانی تشدد‘ کے نتیجے میں آئیں۔

قبل ازیں جیوری کو بتایا گیا کہ سکول میں زیر تعلیم مذکورہ لڑکی کو 70 سے زیادہ چوٹیں آئیں۔ انہیں گذشتہ سال 10 اگست کو ووکنگ، سرے میں ان گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

ان چوٹوں میں ممکنہ طور پر انسانی دانتوں کے نشانات، گرم پانی سے جلانا، استری سے جلانا، ہڈیوں کی چوٹیں اور دماغ میں خون بہنا شامل تھا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کے نواحی علاقہ کڑی جنجیل کے رہائشی بچی کے والد 42 سالہ عرفان شریف، سوتیلی ماں 30 سالہ بینش بتول، اور ان کے چچا 29 سالہ فیصل ملک کو ان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اس وقت وہ اولڈ بیلی میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز بچوں کے ماہر ریڈیالوجسٹ پروفیسر آرتھرز نے جیوری کو بتایا: ’میرے خیال میں اس کیس میں زیادہ تر فریکچرز بہت زیادہ خلاف معمول نوعیت کے تھے۔ انہیں کسی حادثے کا نتیجہ قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی ایک ہی بار لگنے والی کسی چوٹ کا نتیجہ۔‘

جب استغاثہ نے ان سے سارہ کی گردن کے اوپری حصے کی انگریزی حرف یو جیسی ’ہائی اوئڈ‘ ہڈی پر لگی خاص چوٹ کے بارے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسی چوٹ ’انتہائی کم‘ دیکھنے میں آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ’میں نے کبھی کسی بچے میں ہائی اوئڈ فریکچر نہیں دیکھا۔ حتیٰ کہ ان کیسز میں بھی جن میں گلا گھونٹنے کی واضح علامات موجود تھیں، جیسے کہ پھانسی کی صورت میں۔‘

پروفیسر آرتھرز نے کہا کہ’یہاں سب سے زیادہ ممکنہ صورت ہاتھ سے گلا گھونٹنے کی ہے، جس میں وہ طاقت استعمال کی گئی جو عام طور پر پھانسی کے ذریعے گلا گھونٹنے سے زیادہ تھی۔‘

ان کی ریڑھ کی ہڈی میں پائے جانے والے فریکچرز کے بارے میں پروفیسر آرتھرز نے بتایا کہ اس قسم کی چوٹیں عام طور پر ٹریفک حادثات یا بلندی سے گرنے کی وجہ سے آتی ہیں۔ یہ چوٹیں غالباً ’زور سے ماری گئی شے یا بار بار تشدد‘ کی وجہ سے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ سارہ کو کسی اندرونی ہڈی کی خرابی یا کسی بیماری کا سامنا تھا۔

’میری رائے میں چوٹوں کی مجموعی حالت کی سب سے زیادہ ممکنہ وضاحت، بشمول مقام، انداز، شدت، شفایابی کا طریقہ اور دوبارہ ہونے والے کچھ فریکچرزکے پیش نظر، یہ ہے کہ سارہ کو کئی ہفتے تک متعدد بار جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔‘

ان مختلف فریکچرز میں سے کئی کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ ان کی موت سے چند ہفتے پہلے ہوئے اور مانا جاتا ہے کہ ہائی اوئڈ ہڈی کی چوٹ ان کی موت سے چھ سے 12 ہفتے قبل، آٹھ اگست سے پہلے آئی۔

قبل ازیں مقدمے کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ جس امراض کے ماہر نے سارہ کے جسم کا پوسٹ مارٹم کیا، انہوں نے ان کی موت کی وجہ ’کئی چوٹوں اور نظرانداز کیے جانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں‘ بتائیں۔

پولیس افسروں کو سارہ علی الصبح ملیں جب ان کے والد نے پاکستان سے سرے پولیس کو فون کیا اور کہا کہ ’میں نے اسے بہت زیادہ مارا۔‘

الزام یہ ہے کہ سارہ دو دن قبل فوت ہو چکی تھیں اور ملزموں نے ان کی موت کے چند گھنٹے بعد میں ملک سے باہر جانے کے لیے پروازیں بُک کر لی تھیں۔

سارہ کے تکیے کے پاس ایک تحریر بھی ملی جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ شریف کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’میں عرفان شریف ہوں، جس نے اپنی بیٹی کو مار مار کر قتل کیا۔

میں خدا کی قسم کھاتا ہوں کہ میرا ارادہ اسے قتل کرنے کا نہیں تھا لیکن میں اپنے ہوش کھو بیٹھا۔‘

استغاثہ نے بتایا کہ پولیس کی تفتیش کے دوران گھر میں سارہ کے خون کے نشانات کچن کے فرش، ویکیوم کلینراور کرکٹ بیٹ پر ملے اور ’گھریلو ساختہ نقاب‘ بھی پائے گئے جنہیں سارہ کو قابو کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ہامونڈ روڈ، ووکنگ کے رہائشی تینوں ملزمان نے قتل اور 16 دسمبر 2022 سے نو اگست 2023 کے درمیان بچی کی موت کا سبب بننے یا اس کی اجازت دینے کے الزامات سے انکار کیا ہے۔

مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
40%
1 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
36 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

رمضان المبارک کی آمد؛ جہلم میں چراغاں اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے ڈپٹی کمشنر کا مین بازار کا دورہ

12 فروری, 2026

جہلم کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

18 دسمبر, 2023

فواد چوہدری آزاد حیثیت سے انتخابات لڑیں گے، حبا فواد

18 دسمبر, 2023

دوسروں سے فائدہ اٹھانے کی سوچ کو ختم کر کے بے لوث تعلقات کو فروغ دینا ہو گا، امیر عبدالقدیر اعوان

16 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں