دینہ: سادات خاندان کے سردار معروف مذہبی سکالر پیر سید عبدالستار شاہ، سید غلام مصطفیٰ شاہ کے والد گرامی اور معروف صحافی، صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ کے چچا جان شیخ المشائخ پیر سید جرجیس الحسن کی رسم چہلم پیربھچر شریف میں ادا کی گئی۔
دعائیہ تقریب میں عالمی شہرت یافتہ علماء کرام،نعت خواں سمیت علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد کے ملک بھر عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پیر سید جرجیس الحسن شاہ جی کے صاحبزادے پیر سید عبدالستار شاہ جی کی خاندان کے بزرگوں نے دستار بندی کی۔
چہلم شریف کے ختم پاک میں حضرت علامہ سید مفتی محمود حسین شائق،علامہ سید عطا اللہ شاہ بخاری،علامہ فضل رسول،مفتی عرفان ہاشمی، پیر سید ہارون الرشید شاہ،پیر سید ریاض حسین شاہ، پیرجاوید اقبال شاہ،پیر سید عبدالجبار شاہ،پیر سید عبدالغفار شاہ،پیر عبدالکمال شاہ،پیر سید عاشق حسین شاہ، پیر سید عمر زبیر شاہ و جملہ سادات کرام نے شرکت کی۔
ختم پاک میں چوہدری دلکش خان کھٹانہ،راجہ محمد افراسیاب،افتخار احمد مغل، خان افتخار،چوہدری ریاض نکودر،مظہر پٹواری، افضل جالب،محمد بلال،چوہدری سہیل ظفر،ڈاکٹر قاسم محمود،حاجی اظہر چوہدری،چوہدری سلیم کسانہ،پروفیسر خورشید ڈار،عرفان محبوب، ادریس چوہدری،ظہیر احمد اور علاقہ کی کثیر تعداد میں مریدین اور عوام نے شرکت کی۔
محفل پاک میں عالم اسلام سمیت ملک پاکستان کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی، آخر میں سید توقیر آصف شاہ نے تمام آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔