Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوشل میڈیا کی غلط معلومات، بکری اور مینڈھا پال سکیم کے درخواست گزار خالی ہاتھ واپس
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوشل میڈیا کی غلط معلومات، بکری اور مینڈھا پال سکیم کے درخواست گزار خالی ہاتھ واپس

پروفیسر افتخار محمود
پروفیسر افتخار محمود
21 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پڑی درویزہ: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط معلومات کے باعث جہلم کے درجنوں درخواست دہندگان ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے دفتر پہنچ گئے، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ "بکری، مینڈھا پال سکیم” میں ضلع جہلم شامل ہی نہیں ہے۔ یہ سکیم صرف چکوال اور اٹک کے لیے مختص ہے، جس پر متاثرہ افراد نے حکام بالا سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 مارچ 2025 کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام وائرل ہوا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے غریب مویشی پال حضرات کو نسلی بکریاں اور بھیڑیں فراہم کی جائیں گی۔ اس پیغام کے ساتھ ایک درخواست فارم بھی منسلک تھا، جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ضلع کا نام درج تھا۔

مقامی کمپیوٹر فائل آپریٹرز نے یہ معلومات اپنے سٹیٹس کے ذریعے عوام تک پہنچائیں، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد نے درخواست فارم مکمل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، ضلع جہلم کے دفتر کا رخ کیا۔

تاہم، دفتر پہنچنے پر انکشاف ہوا کہ مذکورہ سکیم میں ضلع جہلم شامل نہیں، اور یہ صرف چکوال اور اٹک کے مستحق افراد کے لیے ہے۔ اس غلط فہمی کے نتیجے میں درخواست گزاروں کو مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنا پڑا۔

متاثرہ مویشی پال حضرات نے مطالبہ کیا کہ حکومت سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف ضابطے مرتب کرے اور ہدایت جاری کرے کہ کسی بھی سرکاری سکیم سے متعلق معلومات کو وائرل کرنے سے قبل اس کی تصدیق کی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک سوشل میڈیا کو کسی ضابطے کا پابند نہیں بنایا جاتا، عوام اسی طرح غلط فہمیوں کا شکار ہوتے رہیں گے۔

عوامی و سماجی حلقوں خصوصاً بکری، بھیڑ اور مینڈھا پال سکیم میں دلچسپی رکھنے والے خاندانوں نے تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم کو بھی اس سکیم میں شامل کیا جائے تاکہ یہاں کے مستحق افراد بھی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

11 دسمبر, 2024

دینہ میں ماں اور دو بچوں کی پراسرار ہلاکت، شوہر کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

2 ستمبر, 2025

دینہ: منگلا پولیس کی بروقت کارروائی، 12 سالہ بچے کے اغوا میں ملوث ملزم گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

3 جنوری, 2026

عید الفطر کس دن ہوگی؟ سپارکو نے بھی شوال کے چاند کی پیشگوئی کردی

26 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں