دینہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین کا مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ، متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین نے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سبزی منڈی اور منگلا روڈ پر مہنگے داموں آٹا اور دیگر اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے کیے۔
اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین کہا کہ آئندہ دوکاندار مقررہ ریٹ سے زائد اشیاء فروخت کرتے پکڑے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، دوکاندار عوام پر ترس کریں اور زائد نرخوں پر اشیاء فروخت نہ کریں۔