Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پیرس اولمپکس:پاکستانی دستہ فائنل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پیرس اولمپکس:پاکستانی دستہ فائنل

محمد ارشد لئیق
محمد ارشد لئیق
14 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کھیلوں کا مقبول ترین میگا ایونٹ سجنے کو تیار، پاکستان نے بھی اپنے دستے کو حتمی شکل دے دی۔ اولمپک کھیلوں کو دنیا کا اہم ترین مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔ اولمپک کھیلوں میں موسم سرما اور موسم گرما کے مقابلے ہر چار سال بعد منعقد ہوتے ہیں، یعنی دو اولمپک مقابلوں کے درمیان دو سال کا وقفہ ہوتا ہے۔ان مقابلوں میں دنیا بھر سے ہزاروں کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔

26جولائی سے فرانس کے شہر پیرس میں شروع ہونے والی اولمپک گیمز کیلئے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں 7 اتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی اور ارشد ندیم قومی پرچم کو تھامیں گے جبکہ پاکستان کے ا تھلیٹس، شوٹنگ، سوئمنگ اور اتھلیٹکس میں ایکشن میں ہوں گے۔ محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اور زینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی۔

اتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ بھی ہوں گے۔ شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ دو کوچز ہوں گے، سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آرا کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل ہوں گے۔میثاق رضوی چیف میڈیکل اور رضوان احمد ویلفیئر آفیسر ہوں گے جبکہ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے اور پاکستانی دستہ گروپس میں پیرس کیلئے روانہ ہو گا۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی ارشد ندیم، کشمالہ طلعت، گلفام جوزف، غلام مصطفی بشیر، جہاں آرا نبی، محمد احمد درانی اور فائقہ ریاض کریں گے۔ان میں سے ارشد ندیم، کشمالہ طلعت، گلفام جوزف اور غلام مصطفی بشیر کو اولمپکس میں براہِ راست انٹری مل گئی تھی جبکہ جہاں آرا نبی، فائقہ ریاض اور محمد احمد درانی وائلڈ کارڈ انٹری پر اولمپکس میں شرکت کر رہے ہیں۔آئیے جانتے ہیں پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے پاکستانی اتھلیٹس کے بارے میں ۔

ارشد ندیم (جیولن تھرو)

ارشد ندیم واپڈا سے منسلک ہیں اور ان کا تعلق میاں چنوں سے ہے ۔7ر کنی دستے میں میڈل حاصل کرنے کی سب سے زیادہ امید ان ہی سے لگائی جا رہی ہے۔دستے میں شامل ارشد ندیم واحد کھلاڑی ہیں جو بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں۔ 2022ء میں کامن ویلتھ گیمز میں سونے اور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد ان سے لگائی گئی امیدوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ارشد ندیم 2017ء میں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔گزشتہ ماہ ارشد ندیم کو فن لینڈ میں ’’پاوو نورمی گیمز‘‘ میں حصہ لینا تھا تاہم وہ پنڈلی میں انجری کے سبب ان مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکے تھے لیکن وہ پرامید ہیں کہ پیرس اولمپکس میں اچھی کارکردگی دکھا پائیں گے۔وہ ماضی میں 90 میٹر سے زائد فاصلے پر بھی جیولن پھینک چکے ہیں۔

کشمالہ طلعت (نشانہ باز)

پاکستان کی مایہ ناز نشانہ باز کشمالہ طلعت نے رواں برس انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقد ہونے والی ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور اسی کامیابی کے سبب وہ پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر گئیں۔پیرس اولمپکس میں کشمالہ طلعت نشانہ بازی کے 10 میٹر اور 25 میٹر کے مقابلوں میں حصہ لیںگی۔خواتین کی نشانہ بازی کی 10 میٹر کی عالمی رینکنگ میں کشمالہ طلعت 37 ویں اور 25 میٹر کی عالمی رینکنگ میں 41ویں نمبر پر ہیں۔

کشمالہ طلعت جہلم میں فوجی افسران اور ایک غیر ملکی کوچ کے زیر تربیت رہی ہیں۔

فائقہ ریاض (سپرنٹر)

فائقہ ریاض نے گزشتہ برس نیشنل چیمپئن شپ میں 100 میٹر کی ریس جیتی تھی اور پاکستان کی تیز ترین خاتون کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔فائقہ ریاض کا حافظ آباد سے ہے اور وہ اکاؤنٹنگ اور فنانس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔فائقہ ریاض ماضی میں ہاکی بھی کھیلتی رہی ہیں ۔

غلام مصطفیٰ بشیر(نشانہ باز)

غلام مصطفی ٹوکیو اور ریو اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ٹوکیو اولمپکس میں وہ 25 میٹر فائر پسٹل ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

جس کے باعث وہ فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکے تھے۔ ورلڈ چیمپئن شپ 2022ء کے دورن انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

گلفام جوزف(نشانہ باز)

گلفام جوزف ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے نشانہ بازی کے مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔تاہم پہلے راؤنڈ میں ٹاپ 8 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے، اور اگلے مرحلے تک کوالیفائی نہیں کر سکے تھے۔

گلفام جوزف رواں برس انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

وہ 2022ء میں قاہرہ میں ہونے والی عالمی شوٹنگ چیمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن پر رہے تھے اور پیرس اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کر گئے تھے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ اولمپکس میں کوئی بھی تمغہ بارسلونا میں 1992 میں جیتا تھا۔ اُس برس ہاکی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی تھی اور کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ انفرادی مقابلوں میں آخری مرتبہ پاکستان نے کوئی بھی تمغہ 1988ء میں جیتا تھا اور یہ میڈل جیتنے والے باکسر حسین شاہ تھے۔

2021ء میں ٹوکیو اولمپکس میں 9 پاکستانی اتھلیٹس نے حصہ لیا تھا تاہم کوئی پاکستانی کھلاڑی میڈل نہیں جیت سکا تھا۔اب دیکھتے ہیں کہ پیرس اولمپکس میں پاکستانی اتھلیٹس کی کارکردگی کیس رہتی ہے۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
71%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کھیل کے میدان، ذہنی سکون اور کھویا ہوا بچپن

2 اکتوبر, 2025

قلزمِ فیوضات حضرت العلام مولانا اللہ یار خانؒ

2 مارچ, 2025

تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف تحریک کے قائدین و شرکاء کے نام پرندے کی ایک بوند

14 اکتوبر, 2024

محکمہ اینٹی کرپشن، آنٹی کرپشن کے روپ میں

25 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں