Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: قلزمِ فیوضات حضرت العلام مولانا اللہ یار خانؒ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

قلزمِ فیوضات حضرت العلام مولانا اللہ یار خانؒ

امیر عبدالقدیر اعوان
امیر عبدالقدیر اعوان
2 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

رشتوں سے بندھی اس حیات میں، والدین کے بعد جس رشتے سے میں آشنا ہوا، وہ شیخ کا رشتہ تھا۔ میرے ابو جی (قاسمِ فیوضات، حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوانؒ) کے شیخ المکرم، قلزمِ فیوضات حضرت العلام مولانا اللہ یار خانؒ۔

آپؒ ہمارے گھر کی ہر بات، ہر سوچ، ہر خیال کا محور و مرکز تھے۔ ابو جی کی حیاتِ مبارکہ میں حضرت قلزمِ فیوضات سے بڑھ کر کوئی تعلق اہم نہ تھا۔ ہم چھوٹے ہی تھے جب حضرت العلام مولانا اللہ یار خانؒ ہمارے ہاں تین تین ماہ کے لیے تشریف لاتے۔ ہمارے گھر میں برکات کا سیلِ رواں یوں اُمڈ آتا کہ ہر لمحہ ایک رونق، ایک گہما گہمی کا احساس لیے ہوتا۔ والدہ محترمہ (امی جان) کے لیے اعلیٰ حضرتؒ کا ہر کام اپنے ہاتھوں سے کرنے کی لگن اور سرشاری انہیں مزید تازہ دم کر دیتی اور ابو جی اعلیٰ حضرتؒ کے ساتھ ساتھ ان کے لیے آنے والے مہمانوں کی مدارت میں سرگرم دکھائی دیتے۔ بچپن میں بھی اُس وقت میں گھر کی فضا میں رونق اور ٹھہراؤ کو واضح طور پر محسوس کرتا۔

آہستہ آہستہ مجھے حضرت العلام مولانا اللہ یار خانؒ کی ذات ایک کوہِ فلک بوس محسوس ہونے لگی۔ وہ میانہ قد کے ہونے کے باوجود نہایت قد آور محسوس ہوتے۔ جلال و دبدبہ ان کی شخصیت کا حصہ تھا۔ ان کی نگاہوں کی تاب لانے کی مجال کسی میں نہ تھی، لیکن ان کی نرم گفتاری مجھے ان کے قریب لے جاتی۔

وہ حقیقتاً قلزمِ فیوضات تھے۔ زندگی کے حالات نے انہیں باقاعدہ تحصیلِ علم کی مہلت بیس بائیس سال کی عمر میں جا کر دی اور پھر آپؒ دشتِ علم کی تحصیل میں دس سال تک سرگرداں رہے۔ آپؒ نے فارسی تعلیم بھیرہ، صرف و نحو کی تراکیب کوٹ فتح خان، دورۂ حدیث ڈلوال (نزد کلرکہار) اور اعادہ دورۂ حدیث مدرسہ امینیہ دہلی میں مفتی کفایت اللہ صاحب سے کیا۔ بیضاوی، طحاوی شریف اور ہدایہ یہیں مکمل کیں۔ درسِ نظامی کے ساتھ ساتھ آپؒ نے عربی و فارسی کتب کی تکمیل کے لیے صرف و نحو، منطق، تفسیر، حدیث کے علاوہ ردِ فرقہ باطلہ اور فنِ مناظرہ میں کمال حاصل کیا۔

اللہ تعالیٰ نے انہیں تحقیق و جستجو کا شوق خاص طور پر ودیعت فرما رکھا تھا۔ دین کے ظاہری علوم میں آپؒ اپنے اساتذہ سے علمی مباحث اور فکر و تدبر سے اوجِ کمال پر پہنچ گئے۔ بحرِ علومِ ظاہری کی شناوری میں مصروف تھے کہ اللہ کریم نے آپؒ کو علومِ باطنی کی نعمت سے نوازنے کے لیے خواجہ عبدالرحیمؒ کی خدمت میں پہنچا دیا۔ یہاں بھی سماعِ موتیٰ کے مسئلے پر حضرت عبدالرحیمؒ کے چوپال میں بیٹھے لوگوں سے فرمان…

”آپ لوگ کہتے ہیں مردے سنتے نہیں، میں آپ کو کیسے سمجھاؤں کہ وہ مجھ سے باتیں کرتے ہیں۔ کی تحقیق پر امتحاناً ان کے ساتھ جانے والی ہستی ارادتاً ان کے قدموں میں بیٹھ گئی اور وہ حالتِ مراقبہ میں بے اختیار فرما گئے: ”جس کا انتظار تھا، وہ آ گئے۔

پھر تصوف کے زینے پر رکھا جانے والا یہ قدم انہیں مجددِ طریقت کے مقام پر لے گیا۔ آپؒ نے اس دورِ پرفتن میں، جب یا تو روحانیت کا انکار تھا یا نقل، اسے اس کی اصل کے ساتھ متعارف کرایا اور مخلوقِ خدا کو انتہائی سہل، سادہ اور خوبصورت انداز میں اس کی حقیقت سے آشنا کروا دیا۔ یوں کہ کوئی بھی، کسی بھی طبقہ اور مکتبہ فکر کا مرد و زن حاضرِ خدمت ہوا، وہ منازلِ سلوک، جن کا تذکرہ صاحبانِ سلوک کرتے ہوئے ہچکچاتے تھے، آپؒ نے ڈنکے کی چوٹ پر بیان فرمائیں اور آنے والے کو اس کی خلوصِ نیت کے مطابق وہاں تک پہنچایا بھی۔

یہاں تک کہ آپؒ کی مسجد میں پانی بھرنے والا شخص بھی فنا فی الرسول ﷺ تھا۔ اس دور میں جب سائنسی ترقی کا غوغا بلند ہو رہا تھا، آپؒ نے کتابوں میں درج روحانی حقائق عملاً کروا کر ان کا ثبوت دیا اور ثابت کیا کہ دماغ کی رسائی، ہنوز قلبی رسائی سے بہت پیچھے ہے۔ ذہنی طاقتیں، روحانی قوتوں کی خاک کو بھی نہیں پا سکتیں۔ آپؒ سے کرامات تو سرزد ہوئیں ہی، آپؒ نے کشف و وجدان بھی ثابت کر کے دکھائے۔ گویا آپؒ نے تصوف منوا کے دکھایا۔

آپؒ کی تحاریر ہوں یا تقاریر، مدلل، پُرمغز اور واضح طور پر تصوف کو دین کی روح ثابت کرتی ہیں۔ آپؒ کی ہر بات پُریقین اور ببانگِ دہل ہوا کرتی۔ کسی بھی باطل قوت میں یہ دم نہ تھا کہ وہ اس مردِ حق کے سامنے دم مار سکے۔ آپؒ نے بیسیوں کتب تصنیف فرمائیں۔ موضوعِ تصوف پر آپؒ کی شہرۂ آفاق کتاب ”دلائل السلوک” آج بھی تصوف سمجھنے کے شوق رکھنے والوں اور راہِ سلوک کے متلاشیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آپؒ تمام تر حیات، دینِ حق کی سربلندی کے لیے پابہ رکاب رہے۔ آپؒ کا سفر و حضر فقط اور فقط احیائے دین کے لیے تھا۔ آپؒ کی شب بیداریاں کبھی بھی دن کی سعیِ مسلسل پر اثر انداز نہ ہوتیں اور دن کی تھکاوٹیں، کبھی شب بیداریوں پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔ آپؒ کی حیات، مطالعہ، بیان، ذکر، مراقبات اور خالصتاً دین کے لیے اسفار سے عبارت رہی۔

قارئینِ کرام! یہ سطور لکھتے ہوئے میں یوں بھی دیدۂ پرنم لیے ہوں کہ اللہ کی راہ میں جاگنے اور دین کی بلندی کے لیے تحقیق و جستجو میں مگن رہنے والی نگاہیں جب ہمارے ہاں آتیں، تو مجھے نہایت محبت سے تکا کرتی تھیں۔ دینی حقائق کو کھول کر بیان کرنے والے قلم کو تھامنے والے ہاتھ مجھے انتہائی شفقت سے چھوا کرتے اور وہ دامن جس نے ایک جہان میں گوہر باری کی، مجھے اپنے اندر سمیٹا کرتا تھا۔

میری انتہائی خوش بختی کہ میرا نام بھی انہوں نے ہی رکھا۔ میرے قلب و ذہن میں آج بھی وہ یادیں درخشاں ہیں۔ آموں کے موسم میں جب بھی میں ان کے پاس جاتا، وہ ملک احمد نواز صاحب کو پکارتے: ”احمد نواز، ملک آیا اے۔ امب دیووئی ملکے نوں (ملک آیا ہے، بھئی ملک کو آم دیں)

میری والدہ بتاتی ہیں کہ شیرخوارگی میں، ایک دن میں بہت رو رہا تھا۔ انہوں نے حضرت جیؒ سے عرض کی: ”اسے دَم کر دیں۔ انہوں نے دم فرمانے کے بعد فرمایا: ”اسے اکرم سے دم کرواتی رہا کرو۔ انہوں نے سادگی سے عرض کیا: ”وہ میرے ہاتھ ہی نہیں آتے۔ فرمانے لگے: ”آؤ، میں اپنی بیٹی کو دم بتاتا ہوں، تم خود کر لیا کرنا۔ یوں انہیں دم سکھایا۔

18 فروری 1984 کا وہ لمحہ مجھے آج بھی یاد ہے، جب رضائے الہٰی نے مجھے ایک شیخ کے پہلو سے اٹھا کر دوسرے شیخ کے سینے سے لگا دیا۔ اس وقت ابو جی کے قلب پر جو درد اُترا، وہ آج خود شیخ بننے کے بعد میرے دل میں یوں اتر رہا ہے کہ ہر ماہ فروری میں اپنے قلب کی گہرائی کا اندازہ نئے سرے سے ہوتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

غزہ اور ہم

10 جون, 2025

صلہ رحمی

29 اکتوبر, 2024

جہلم شہر کا تاریخی مقام "جوبلی گھاٹ”

22 ستمبر, 2025

جہلم کی سیاست؛ بڑے کھلاڑی، چھوٹے ہتھیار

20 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں