Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: میرے حلقے کے لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیئے، چوہدری عابد رضا کوٹلہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

میرے حلقے کے لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیئے، چوہدری عابد رضا کوٹلہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بارسلونا: سابق رکن قومی اسمبلی صدر ڈویژن گوجرانوالہ مسلم لیگ ن چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے اعزازمیں چوہدری امانت حسین مہر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئر ٹریڈ کوآرڈینیٹربزنس یورپ اور حاجی راجہ اسد حسین صدر پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ کا آغاز تلاوت قرآن مجیداور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا،نظامت کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق اور راجہ صدیق ضیاء نے انجام دیئے، پاکستانی کمیونٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے عشائیہ میں شرکت کی۔ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے تقریب میں پہنچنے پر مسلم لیگی عہدیداران ، چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری شعیب ورک،چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ نے گلدستے پیش کئے۔

اس موقع پر خطاب میں چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا کہ آپ جس کو بھی ووٹ دیں اس ووٹ کی حفاظت بھی کریں، چھپ چھپا کر ووٹ دینے سے حقیقی تبدیلی نہیں آ سکتی،ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گھروں میں بیٹھ جانے سے ووٹ کی حفاظت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں جیتا ہوتا اور اس طرح ہرانے کی کوشش کی جاتی تو میں اپنے جانثاروں کے ساتھ احتجاج کرتا جسے دہائیوں تک یاد رکھا جاتا،میں نے خوش دلی سے اپنی شکست تسلیم کی،عمران خان اس وقت پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے،میرے حلقے میں لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیئے،ایک دن آئے گا جب اقتدارسیاستدانوں کو منتقل ہوگا۔

صدر مسلم لیگ ن حاجی راجہ اسد حسین نے اپنے خطاب میں اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مسلم لیگ کے قائدین پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی جانب لے جائیں گے۔چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری شبیر کوٹلہ نے گجرات میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا، ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے۔

مسلم لیگ ن یورپ کے ٹریڈ کوآرڈینیٹر چوہدری امانت حسین مہر نے شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عابد رضا کا اسپین دوسرا گھر ہے، ان کے ساتھ ہمارا بھائیوں والا تعلق ہے۔

مقامی شہر بادالونا کی سوشلسٹ پارٹی کے صدرفیرناندو کاریرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آنے والے انتخابات میں ہم کاتالان سے اگر کامیاب ہوئے تو پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

محمد اقبال چوہدری نے آخر میں دعا کرائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
2 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ہائی کمشنر پاکستان، برطانوی وزرا، ایم پیز اور میئر لندن سے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں کی ملاقاتیں

28 جولائی, 2024

سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ ہیں، سیدہ وردہ بی بی

26 جون, 2024

سارہ قتل کیس؛ برطانیہ میں ہوم اسکولنگ سے متعلق قوانین تبدیل کرنے کا فیصلہ

19 دسمبر, 2024

مسلم کمیونٹی اور مساجد کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی

17 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں