پنڈدادنخان: خدمت کاؤنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کے عملہ نے احسن اقدام کرتے ہوئے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی ذہنی معذور خاتون کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
خدمت کاؤنٹر کے عملہ کو ایک ذہنی معذور خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملی، جس پر عملہ نے فوری طور پر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو طبی امداد فراہم کروائی اور اس کا ابتدائی علاج معالجہ کروایا۔
بعد ازاں خاتون کے اہل خانہ کا سراغ لگا کر انہیں اطلاع دی گئی اور تمام ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد خاتون کو بحفاظت ان کے حوالے کر دیا گیا۔
لواحقین نے بروقت مدد، بہترین تعاون اور انسانی ہمدردی پر خدمت کاؤنٹر عملہ کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے، جبکہ مشکل حالات میں انسانی ہمدردی کا مظاہرہ قابلِ ستائش عمل ہے۔


