دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے خانہ بدوش بستی سے پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ، بچوں کو قطرے پلائے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو بھی ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی طرح تحصیل دینہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے سبزی منڈی دینہ کے قریب خانہ بدوش بستی سے پانچ سال تک بچوں کو قطرے پلانے کی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے 5روزہ پولیو مہم کی افتتاح تقریب سے بچوں کو قطرے پلائے، اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر دینہ ڈاکٹر ارشاد تونیو نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو پولیس مہم کے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے کہا کہ والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیس ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیس سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جا سکے اور پولیوکے خلاف جنگ میں ہر فرد کا کردار اہم ہے اور یہ ہماری نسلوں کی صحت کا ضامن ہے ۔


