Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز کا استعمال ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز کا استعمال ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
5 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں محکمہ ماحولیات کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث ممنوعہ پلاسٹک (شاپر) بیگز کا استعمال ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا ہے، جس نے نہ صرف ماحولیاتی بلکہ انسانی صحت کے حوالے سے بھی سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی پابندی کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر کے بازاروں، ہوٹلوں، دودھ دہی کی دکانوں اور قصابوں کی دکانوں پر کھلے عام پلاسٹک شاپرز کا استعمال جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرم سالن، دودھ اور دیگر اشیائے خوردونوش بغیر کسی خوف کے پلاسٹک کی تھیلیوں میں ڈال کر فروخت کی جا رہی ہیں، جو انتہائی خطرناک عمل ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق جب گرم اشیاء پلاسٹک کے رابطے میں آتی ہیں تو اس میں موجود مضر کیمیکلز خوراک میں شامل ہو جاتے ہیں، جو کینسر، معدے کے امراض اور دیگر مہلک بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس صورتحال نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت شاپر بیگز پر پابندی کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اور دکانداروں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ ان پلاسٹک بیگز کے باعث نالیاں اور سیوریج سسٹم بھی شدید متاثر ہو رہا ہے، جس سے صفائی اور نکاسی آب کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم میں محکمہ ماحولیات کے ذمہ دار افسران کو فعال بنایا جائے یا فرض شناس اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ شاپر بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائی جا سکے اور شہریوں کو ممکنہ مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نگہبان رمضان پیکج؛ ضلع جہلم میں 45 ہزار سے زائد مستحق گھرانوں کی تصدیق مکمل

4 مارچ, 2024

دینہ اور گردونواح کے پوسٹ آفس نے بجلی اور ٹیلی فون کے بل جمع کرنے بند کر دیے

22 جولائی, 2024

جہلم میں ڈاکو بیوپاری سے 1 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

1 اپریل, 2024

دینہ: سال 2025 سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

27 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں