پنڈدادنخان؛ چک شادی میں سیاسی اکٹھ، اہل علاقہ کی عابد اشرف جوتانہ گروپ کی حمایت

پنڈدادنخان: امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 راجہ افتخار احمد شہزاد کے ڈیرے پر سیاسی اکٹھ، اپنی دھرتی اپنا راج کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں چک شادی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 راجہ افتخار احمد شہزاد کے ڈیرے پر سیاسی اکٹھ ہوا جس میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 چوہدری عابد اشرف جوتانہ، راجہ قاسم علی خان ، امیدواران برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ناصر جاوید وڑائچ، کرنل (ر) زاہد شیرازی نے شرکت کی۔

اکٹھ میں تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور چوہدری عابد اشرف جوتانہ گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غیروں کا ساتھ دینے کی بجائے اپنوں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ تحصیل پنڈدادنخان کی درپیش مسائل و پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 61 کے روایتی و موروثی سیاستدان جو گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں کی عوام کا استحصال کرتے آرہے ہیں ان کو جواب دہ ہونا ہوگا کیونکہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button