Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، معمولات زندگی متاثر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، معمولات زندگی متاثر

چوہدری عابد محمودعامر کیانیمحمد وسیم
چوہدری عابد محمود
عامر کیانی
محمد وسیم
21 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں ہونے والی موسلادھار بارش نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا، تاہم شدید بارش کے باعث شہر اور گردونواح کے متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی جبکہ سڑکوں، گلیوں اور رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بارش کے باعث جہلم شہر کے مختلف رہائشی علاقوں، گلی محلوں اور مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور اندرون شہر گاڑیوں کی آمدورفت سست روی کا شکار رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب سے کئی ماہ سے سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام جاری ہے، تاہم نکاسی آب کے نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا ہو گیا۔

تحصیل پنڈدادنخان میں بھی موسلادھار بارش نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کیے۔ وکٹوریہ برج جانے والا مرکزی رابطہ راستہ کئی فٹ پانی میں ڈوب گیا، جس سے ضلع جہلم، منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا کے درمیان آمدورفت متاثر ہوئی اور مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور مقامی شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے دوران واڑہ پھپھراہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد جانور ہلاک ہو گئے، جبکہ مختلف علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

دوسری جانب جہلم کے علاقے گجر پور میں شدید بارش کے باعث پانی ایک رہائشی گھر میں داخل ہو گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد گھر میں محصور ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

شدید بارش کے باعث پنڈدادنخان لائسنس برانچ میں بھی پانی داخل ہو گیا، جس کے باعث ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق تمام خدمات عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

ادھر منگلا روڈ دینہ پر ناقص نکاسی آب ایک مرتبہ پھر نمایاں ہو گئی۔ بارش کا پانی سڑک اور متعدد دکانوں میں داخل ہونے سے تاجروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ افراد نے اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ آئندہ بارشوں میں اس صورتحال سے بچا جا سکے۔

بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوگن کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیکٹرز قائم کر دیے ہیں۔ ان سیکٹرز میں جہلم سٹی، ڈومیلی، بڑا گواہ، گوڑا چودھریاں، نوگراں، خورد، جلال پور شریف، وگھ، کھیوڑہ، للِہ اور کندوال شامل ہیں، جہاں ریسکیو اہلکار ضروری مشینری اور آلات کے ساتھ ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل پیشہ ورانہ تیاری برقرار رکھی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے، برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات اور ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
67%
2 km/h
بدھ
30 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
27 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
30 °C

تازہ ترین

طلبہ صرف 2 ہزار میں ذاتی ای بائیک حاصل کریں!
21 جولائی, 2026
چہلم امام حسینؑ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم
21 جولائی, 2026
جہلم:‌کپاس، تل اور دھان کی فصلیں بیماریوں کی لپیٹ میں، کسانوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا
21 جولائی, 2026
جہلم: عورت کی عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، منشیات برآمد
21 جولائی, 2026
پیپلزپارٹی اپوزیشن والی تقریریں کرکے آزاد کشمیر میں اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی نفی کررہی ہے، بلال اظہر کیانی
21 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: ڈومیلی سپر لیگ سیزن 2 کی ٹرافی کی رونمائی کی رنگارنگ تقریب کاانعقاد

8 ستمبر, 2024

دینہ میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو کچل دیا

24 اکتوبر, 2023

ضلع جہلم میں انتخابات 2024 کے حوالے سے گہما گہمی اور سیاسی ہلچل شروع

16 جنوری, 2024

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کا تحصیل آفس کا اچانک دورہ، غیر حاضر افسران سے جواب طلب

31 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں