Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: آرائیں برادری کے اتحاد، وقار اور فلاح و بہبود کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حاجی حبیب الرحمٰن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: آرائیں برادری کے اتحاد، وقار اور فلاح و بہبود کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حاجی حبیب الرحمٰن

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
16 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: انجمن آرائیاں ضلع جہلم کے صدر حاجی حبیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ آرائیں برادری کے اتحاد، وقار اور فلاح و بہبود کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ باہمی احترام، مثبت سوچ اور خدمت کے جذبے سے ہی برادری کو مزید مضبوط اور منظم بنایا جا سکتا ہے۔ برادری کی اجتماعی بہتری، اتحاد اور عزت و وقار کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور اس مقصد کے لیے مخلص اور سنجیدہ افراد کے ساتھ مل کر آگے بڑھا جائے گا۔

حاجی حبیب الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ آرائیں برادری کی فلاح و بہبود، عزت و وقار اور اتحاد کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ برادری کی خدمت کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی اور ان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ کسی بھی معاملے میں رائے قائم کرنے سے قبل حقائق اور شواہد کو سامنے رکھنا چاہیے تاکہ باہمی اعتماد اور اتحاد کی فضا برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ میاں مطیع الرحمٰن ارائیں، چیئرمین آرائیں کمیونٹی پاکستان، کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ برادری کی بہتری اور فلاح کے لیے جو شخص عملی کردار ادا کرے گا، اس کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترجیح کسی فرد یا گروہ کی مخالفت نہیں بلکہ آرائیں برادری کے اجتماعی مفاد، اتحاد اور وقار کا تحفظ ہے۔

صدر انجمن آرائیاں ڈسٹرکٹ جہلم نے مرکزی صدر انجمن آرائیاں پاکستان میاں سعید ڈیرے والے اور مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں پاکستان میاں خالد حبیب الٰہی سے مطالبہ کیا کہ برادری سے متعلق اختلافات اور شکایات کو سنجیدگی سے سنا جائے۔ اگر کسی معاملے میں کوئی شکایت یا الزام موجود ہے تو اسے مناسب شواہد کے ساتھ تنظیمی فورم پر پیش کیا جائے تاکہ معاملات افہام و تفہیم اور آئینی و تنظیمی طریقہ کار کے مطابق حل کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا یا غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے کسی کی عزتِ نفس مجروح کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اختلافِ رائے ہر تنظیم اور معاشرے کا حصہ ہے، تاہم اسے باہمی احترام، دلیل اور مثبت انداز میں حل کرنا ہی برادری کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

حاجی حبیب الرحمٰن نے کہا کہ آرائیں برادری کسی فرد، گروہ یا مفاد پرست عناصر کی جاگیر نہیں بلکہ سب کی مشترکہ برادری ہے، اس لیے تمام معاملات کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی سوچ اور تنظیمی اصولوں کے مطابق آگے بڑھانا چاہیے۔ اگر کسی معاملے میں قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو اس کا فیصلہ قانون اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ہی ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کے خلاف شکایت یا ثبوت موجود ہو تو اسے متعلقہ فورم پر پیش کیا جائے تاکہ قانون اور تنظیمی ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ کسی فرد کے خلاف محض الزام یا قیاس کی بنیاد پر رائے قائم کرنے کے بجائے حقائق کو سامنے لانا ضروری ہے۔

حاجی حبیب الرحمٰن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آرائیں برادری کے تمام مخلص، سنجیدہ اور خیرخواہ افراد ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں اور ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ برادری کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی، مثبت سرگرمیوں کی حمایت اور اتحاد و وقار کے تحفظ کے لیے کردار جاری رکھا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
46%
1 km/h
جمعرات
32 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: عید پر صفائی، صحت اور سیکیورٹی خدمات انجام دینے والا عملہ قوم کا اصل ہیرو ہے، بلال اظہر کیانی

23 مارچ, 2026

دینہ میں قائداعظم کے یومِ پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے تقریب، مسیحی برادری میں انعامات کی تقسیم

25 دسمبر, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم کا مرکزی قبرستان کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن، قبرستان کی حالت کو بہتر بنا دیا گیا

18 ستمبر, 2024

دینہ میں مسافر وین اور ایمبولینس حادثے کا شکار، بچے اور خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

30 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں