Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 75 ممالک کیلئے امریکی ’امیگریشن ویزا پراسیس‘ معطل؛ پاکستان پر پابندی کیوں لگی؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

75 ممالک کیلئے امریکی ’امیگریشن ویزا پراسیس‘ معطل؛ پاکستان پر پابندی کیوں لگی؟

میاں افتخار رامے
میاں افتخار رامے
18 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

امریکا نے پاکستان سمیت دنیا کے 75 ممالک کے شہریوں کی امیگرنٹ ویزا کی کارروائی 21 جنوری سے معطل کر دی ہے۔ اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پابندی سے متاثر ہونے والے ممالک میں براعظم ایشیا، افریقہ اور یورپ کے مختلف ممالک شامل ہیں۔

یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ’امیگریشن ویزا پروسیس‘ پر پابندی کا جب فیصلہ لیا تو اس کے چند گھنٹے پہلے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک، وزیرِ اعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور دیگر وزرا کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک معاہدہ سائن کر رہے تھے۔ یہ معاہدہ زیک ویٹکوف کی کرپٹو کمپنی کے ساتھ کیا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے بیٹوں کے چالیس فیصد شیئرز ہیں۔

معاہدے کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل نامی کرپٹو کمپنی کے ساتھ اسٹیبل کوائن کے ذریعے سرحد پار ادائیگیاں شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، جو شاید 30 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہوں۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل نامی کرپٹو کمپنی کا مالک زیک ویٹکوف ہے۔ اس کمپنی میں 40 فیصد شیئرز صدر ٹرمپ کے بیٹوں کے اور باقی شیئرز زیک ویٹکوف کے ہیں۔ زیک ویٹکوف کے والد اسٹیو ویٹکوف اس وقت صدر ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل نامی کرپٹو کمپنی کے ساتھ معاہدے کے چند گھنٹے بعد صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ملک پر ویزا پروسیسنگ بین لگا دیا۔ یہاں پر اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کا ہمسایہ ملک انڈیا، سری لنکا، فلپائن، ویت نام، ملائشیا، ترکی اور سب سے بڑی آبادی والا ملک انڈونیشیا بھی اس لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ تو پھر پاکستان پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

امریکا کے اس غیر جانبدارانہ اقدام کے بعد پاکستان نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ امریکی حکام سے رابطے میں ہے اور صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے وزارت کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ “امریکا اپنی ویزا پالیسیوں کا جائزہ لے رہا ہے، اور ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان کے لیے ویزا سروسز بحال کر دے گا۔”

جمعہ کے روز پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی عوام کے تحفظ پر توجہ دی جا رہی ہے، اسی لیے ویزا درخواست گزاروں کی چھان بین اور جانچ پڑتال کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ معطلی اس وقت تک لاگو رہے گی جب تک یہ امر یقینی نہ بنا لیا جائے کہ امریکی امیگریشن کے نئے درخواست گزار چھان بین کے مکمل عمل سے گزر چکے ہوں، بشمول یہ کہ وہ امریکی سرکاری معاونت پر انحصار نہیں کریں گے۔

یہ اقدام صرف امیگرنٹ ویزا کے اجرا پر لاگو ہوتا ہے۔ اس کا اطلاق نان امیگرنٹ ویزا کی درخواستوں پر نہیں ہوگا۔ سیاحوں، طالب علموں، کھلاڑیوں، ہنر مند کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ویزا پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے اس بیان کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ امریکا میں مستقل ویزا حاصل کرنے کی معطلی عارضی نہیں ہے، کیونکہ پاکستان کو ان ممالک میں شامل کر دیا گیا ہے جنہیں امریکا بوجھ سمجھتا ہے—یعنی وہ ممالک جن کے شہری امریکا جا کر پیسے نہیں کما پاتے بلکہ امریکی سرکاری معاونت پر انحصار کرتے ہیں اور امریکی حکومت پر بوجھ بنتے ہیں۔

چند دن پہلے ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے ہی ممالک کی ایک فہرست جاری کی تھی، جس میں پاکستان تیسری اور انڈیا چوتھی فہرست میں شامل تھا، جو اتنا خطرناک نمبر نہیں سمجھا جاتا۔ لیکن ٹرمپ ایک غیر متوقع انسان ہیں، وہ کبھی بھی، کہیں بھی کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ شاید یہ فہرست اس لیے تو جاری نہیں کی گئی کہ امریکا ایران میں رجیم چینج کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ پنجابی کا ایک محاورہ ہے کہ:

“ڈِگے کھوتے توں غصہ کمہار تے”

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
69%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
28 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کے شہریوں کا خواب، حکومت کی بے حسی

25 جولائی, 2024

حکومتی بے حسی اور غریب کاشت کار

13 دسمبر, 2024

رمضان راشن کارڈ نہیں ہیلتھ اور ایجوکیشن کارڈ

18 مارچ, 2024

تاریخِ ڈومیلی کے مؤلف؛ ڈومیلی کے فردِفرید’ کاشف فرید کیانی

5 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں