Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ملازمت کے لیے غیرموزوں، ازبکستان میں پاکستانیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ملازمت کے لیے غیرموزوں، ازبکستان میں پاکستانیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد

اردو نیوز
اردو نیوز
30 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای اینڈ او ای) نے ازبکستان میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے پراسیس کو عارضی طور پر روکنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ فیصلہ وزارت خارجہ کی جانب سے موصول ہونے والی ان رپورٹس کے بعد کیا گیا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ ازبکستان میں پاکستانی کارکنوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کام کے لیے نامناسب حالات کا سامنا ہے۔

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں ملک بھر کے تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر ازبکستان کے لیے مزید کارکنوں کے پروٹیکٹر روک دیں۔

خیال رہے بیرون ملک جاب کے لیے حکومت پاسپورٹ پر پروٹیکٹر لگا کر دیتی ہے جس کے بغیر پاکستانی ورکر باہر جاب کے لیے سفر نہیں کر سکتا۔ یہ ایک مہر یا سٹکر ہوتا ہے جو اب تو بارکوڈ کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔

پروٹیکٹر کے حوالے سے حکومت کا یہ حکم پہلے سے دیے گئے اجازت ناموں اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز یا براہ راست ملازمت کے خواہشمند افراد کی درخواستوں پر بھی لاگو ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ’اگر کسی ہنگامی صورت حال میں درخواست موصول ہو تو پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس متعلقہ کیس پاکستانی سفارت خانے کو بھیج سکتے ہیں لیکن اس کے لیے تمام ضروری دستاویزات اور آجر کی مکمل تصدیق حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ سفارت خانہ اجازت دے تو ہی متعلقہ درخواست پر پروٹیکٹر لگایا جائے۔‘

حکام کا کہنا ہے کہ ’یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ مستقبل میں کارکنوں کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘

خیال رہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ازبکستان میں پاکستانی کارکنوں کو نہ صرف تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہے بلکہ انہیں کام کے دوران غیر موزوں حالات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے یہ احکامات راولپنڈی، سیالکوٹ، پشاور، کراچی، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ملاکنڈ اور کوئٹہ میں موجود پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس دفاتر کو بھیج دیے ہیں۔

علاوہ ازیں اقدام کی کاپیز وزارت خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کو بھی بھیجی گئی ہیں تاکہ تمام متعلقہ ادارے مل کر اس مسئلے کا حل نکال سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے میزبان ممالک کے ساتھ مذاکرات کرنے اور معاہدوں کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
overcast clouds
33° _ 33°
55%
1 km/h
بدھ
40 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
39 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: اتحادِ امت وقت کی اہم ضرورت ہے، دشمن اتحاد و ایمان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ سید خلیل حسین کاظمی

18 مئی, 2025

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ترننول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

28 جولائی, 2026

پنڈدادنخان میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث خطرناک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

3 جنوری, 2026

جہلم کے علاقہ آئمہ افغانان کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم، نکاسی آب کے مسائل پر سڑکوں پر احتجاج

22 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں